محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
محمد نواز نے فائنل میں افغانستان کے خلاف نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا


شارجہ:سہ ملکی سیریز کے فائنل میںپاکستان نے محمد نواز کی شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان کو 75 رنز سے شکست دیدی۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ زیادہ بہتر ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز تک ہی محدود رہی۔
پاکستان کی جانب سے وفقے وقفے سے وکٹس گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 17،فخر زمان 27 اور کپتان سلمان علی آغا 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جبکہ حسن نواز 15 ،فہیم اشرف اور محمد نواز 25 رنز ہی بنا سکے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 نور احمد اورفضل حق فاروقی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
142 رنز کے ہدف کے جواب میں افغان ٹیم محمد نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 15 اعشاریہ 5 اوور میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ افغانستان کی طرف سے راشد خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
محمد نواز نے فائنل میچ میں افغانستان کے خلاف نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے 25 قیمتی رنز بھی بنائے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 34 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 minutes ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago




