Advertisement
پاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے

وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں سعودی سفیر نے امدادی سامان کے پانچ  ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2025، 1:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب نے  پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے  امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے

سعودی عرب کے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب کے 7  اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچا دیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے امدادی سامان کے پانچ  ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کیے۔

کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے امدادی سامان 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے، سیلاب متاثرین کو  خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر اشیا کا تحفہ دیا گیا ہے۔ قصور ۔ جھنگ۔ خانیوال ،حافظ اباد۔ چنیوٹ۔ ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا جائے گا۔

شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن ہے،  اس کے علاوہ 95 کلوگرام فوڈ پیکچ میں  آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے۔ امدادی سامان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور کنگ سلمان ریلیف  اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تقسیم کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

  • 21 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

  • ایک دن قبل
ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

  • ایک دن قبل
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

  • 2 دن قبل
 وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

 وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند

  • 2 دن قبل
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement