بی ٹو بی کانفرنس: پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے 9 بڑے معاہدوں پر دستخط
معاہدے پاکستان اور چین کے مابین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، جو سرمایہ کاری، اور انسانی وسائل کی ترقی کی راہیں کھولیں گے،حکام


بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہ دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس( بی ٹو بی) کانفرنس کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 9 بڑے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کئے گئے ان معاہدوں میں حکومتی تعاون، فائبرائزیشن، ڈیجیٹل تعاون، نوجوانوں کی تربیت اور جدید ڈیٹا سینٹرز کا قیام شامل ہے۔
معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،9 بڑے متعدد مفاہمتی یادداشتوں کے تحت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور چین کی وزارت MIIT نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں حکومتی سطح پر تعاون، ہواوے ٹیکنالوجیز اور این ٹی سی پاکستان کے درمیان فائبرائزیشن اور حکومتی کنیکٹیویٹی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے معاہدہ پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ معاہدوں میں علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس اور Ignite نے صلاحیت سازی اور تعاون کے منصوبوں پر دستخط کئے۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون، جبکہ ZTE کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت اور اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے شراکت داری کی۔
جبکہ وزارت آئی ٹی نے چین سب میرین کیبل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ کنیکٹیویٹی پر تعاون اور گوڈونگ گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کئے۔
علاوہ ازاں بی ٹو بی کانفرنس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور شنگھائی لنگانگ انٹرنیشنل ڈیٹا انڈسٹری انسٹیٹیوٹ نے ڈیجیٹل انڈسٹری میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جبکہ ZTE اور SKY47 نے پاکستان میں جدید ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے بھی معاہدہ کیا۔
حکام کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، جو سرمایہ کاری، جدت اور انسانی وسائل کی ترقی کی راہیں کھولیں گے۔

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں
- 4 گھنٹے قبل

فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم
- 2 گھنٹے قبل

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 12 منٹ قبل

حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر کی کار سے ٹکر ، 5افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی
- 6 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں جاری بربریت ،ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار
- 20 منٹ قبل

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق
- 5 گھنٹے قبل