واقعے میں ملوث 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ترک وزیر داخلہ


ترکی کے شہر ازمیر کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ 16 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر داخلہ علی یرلکایا نے کہا کہ بالچووا کے پولیس اسٹیشن پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں، جو سیاحتی شہر کے مغرب میں واقع ایک ضلع ہے، 2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ واقعے میں ملوث 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی نے کہا کہ حملہ آور نے ’لمبی نالی والی بندوق‘ استعمال کی، جب کہ این ٹی وی ٹیلی ویژن نے اس ہتھیار کو ’شاٹ گن‘ قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوراً علاقے میں گھیراؤ کرکے سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے۔
ازمیر کے میئر جمیل توگای نے اس ’غدارانہ‘ حملے کی مذمت کی اور ایکس پر اپنے پیغام میں جاں بحق اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago





