قازقستان کےوزیر خارجہ و نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
قازقستان کے نائب وزیراعظم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے


اسلام آباد: وسط ایشیائی ملک قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مرات نورتلیو وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مرات نورتلیو، تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے،جہاں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ اہم دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے مجوزہ پاکستان کے دورے کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دورے کے دوران قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، جبکہ انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی رابطے اور رسائی اور کثیرالجہتی فورم پر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی۔
ترجمان کے مطابق قازق وزیر خارجہ کا دورہ پاک قازق تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، یہ دورہ عوام کی فلاح کے لیے دو طرفہ تعلقات کو گہرا بنائے گا۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 21 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 18 hours ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 17 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 21 hours ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
