وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
شہباز شریف نے دریاؤں کی ملحقہ آبادیوں اور ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اطلاع اور بروقت انخلاء کے حوالے سے بھی مکمل تیاری کے احکامات جاری کئے


اسلام آباد:وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر ِصدارت ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے لیے امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ملک میں جاری امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے اور بڑھتی ہوئی طغیانی سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امدادی کارروائیوں کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے دریاؤں کی ملحقہ آبادیوں اور ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اطلاع اور بروقت انخلاء کے حوالے سے بھی مکمل تیاری کے احکامات جاری کئے اور این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیوں کے ساتھ مکمل تعاون برقرار رکھنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کیا جائے۔
وزیراعظم کو ملک میں سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور افراد اور ریسکیو کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں تریمو بیراج، پنجند بیراج، ہیڈ بلوکی، ہیڈ سدھنائی، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام میں شدید طغیانی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کے قافلے تسلسل سے بھیجے جا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

