پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدہ
پاکستان میں اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں اور ان کے پاکستانی ہم منصبوں کے درمیان مزید معاہدوں کے منتظر ہیں


ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک امریکی دھاتوں کی کمپنی، یو ایس اسٹریٹجک میٹلز (USSM) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔
یو ایس اسٹریٹجک میٹلز، جو امریکی ریاست میزوری میں قائم ہے، اہم معدنیات کی پیداوار اور ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ یہ وہ معدنیات ہیں جنہیں امریکی محکمہ توانائی نے جدید صنعتی پیداوار اور توانائی کی تیاری سے متعلق مختلف ٹیکنالوجیز کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
یہ کمپنی پرانی لیتھیم آئن بیٹریوں سے اہم دھاتیں نکالنے، اور کوبالٹ، نکل اور تانبا کی کان کنی میں مہارت رکھتی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، قائم مقام نائب چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر نے USSM کے زیر قیادت ایک وفد کے ساتھ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں MoU پر دستخط کیے۔
MoU کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا یہ معاہدہ امریکہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہے، جو دونوں ممالک کو فائدہ پہنچائے گا۔
نٹالی بیکر نے مزید کہا کہ ایسے دوطرفہ معاہدے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، کیونکہ اہم معدنی وسائل امریکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم پاکستان میں اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں اور ان کے پاکستانی ہم منصبوں کے درمیان مزید معاہدوں کے منتظر ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، اور حال ہی میں دونوں ممالک نے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اسلام آباد نے کامیابی کے ساتھ باہمی محصولات (tariffs) کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کروایا ہے، جو جولائی میں ہونے والے تجارتی معاہدے کے بعد ممکن ہوا۔
یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت دونوں اتحادی ملک پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
رواں سال اپریل میں، ایک سینئر امریکی عہدیدار نے پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں واشنگٹن کی تزویراتی دلچسپی کو اجاگر کیا، اور اہم معدنی وسائل کی ترقی کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور دیا۔
ایرک مائر، جو امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز کے سینئر عہدیدار ہیں، نے اسلام آباد کے دورے کے دوران جاری کیے گئے بیان میں کہا اہم معدنیات وہ خام مال ہیں جو ہماری جدید ترین ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago







