Advertisement

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل

ابتدائی طور پر یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 10th 2025, 11:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل

سلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں 60 سالہ کرام پال، اُن کا 20 سالہ بیٹا شبیل اور 22 سالہ بیٹی نیہا شامل ہیں۔

پولیس نےموقع سے شواہد جمع کرلیے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق مسیحی برادری سے تھا، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

Advertisement