بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نےدریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنےسےمتعلق اطلاع دی


بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کردیا ہے
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نےدریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنےسےمتعلق اطلاع دی ۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔
بھارت کی جانب سے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج میں پانی چھوڑا گیا تھا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کےمقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے جب کہ دریائےستلج سلیمانکی کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب مرالہ کےمقام پر پانی کا بہاؤ 62 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس کےمقام پر بہاؤ 98 ہزار کیوسک، قادرآبادکےمقام پربہاؤ 98 ہزارکیوسک جب کہ ہیڈتریموں کےمقام پرپانی کابہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجند کےمقام پرانتہائی اونچےدرجےکاسیلاب ہے اورپانی کا بہاؤ 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کے حوالے سے جنوبی پنجاب کی صورتحال کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلالپور پیر والا کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلالپور پیروالا کو تین دریاؤں راوی، چناب اور ستلج کا پانی متاثر کررہا ہے، چند گھنٹے پہلے ایک شگاف پڑنے سے پانچ چھ مزید آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تمام لوگوں کے انخلا کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جلال پور پیروالا کا دورہ کریں گی،175 سے زائد ریسکیو کی بوٹس جلال پور پیروالا میں کام کررہی ہیں، لوگوں نے انخلا سے گریز کیا، جو ہمارے لیے ایک چیلنج بنا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شگاف پر کرنے کے لیے تمام مشینری کام کررہی ہے، پاک آرمی ایک ہفتہ سے ریسکیو کے ساتھ جلالپور پیروالا میں موجود ہے،بھارت سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ رک چکا ہے،بھارت صرف اپنی ضرورت کےمطابق اپنی ڈاؤن اسٹریم نہروں میں پانی چھوڑ رہا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ نارووال، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی آرہی ہے، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ میں کافی تیزی سے پانی اتر رہا ہے،پانی اترنے والے علاقوں میں ریلیف کیمپوں سے لوگ واپس جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے تین دن کا بڑا چیلنج ساؤتھ پنجاب ہے، ملتان کی صورتحال تشویشناک ہے،مظفرگڑھ، لیاقت پور اور رحیم یارخان کی صورتحال تشویشناک ہوگی۔

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- ایک گھنٹہ قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 35 منٹ قبل

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 6 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 6 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 5 گھنٹے قبل