ہلاک دہشت گرد پشین میں لیویز افسر کے قتل، چمن روڈ پر ایف سی ٹرک پر حملے، اور پولیس اہلکاروں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے


بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے قبضے سے 2 نائن ایم ایم پستول، 2 کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز، 2 دستی بم، پریما کارڈز اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد پشین میں لیویز افسر کے قتل، چمن روڈ پر ایف سی ٹرک پر حملے، اور پولیس اہلکاروں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے جاری آپریشنز کا حصہ ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ شریک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 7 گھنٹے قبل

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل