پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
ملک گیر HPV ویکسینیشن مہم، جس کا ہدف 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیاں ہیں، 15 ستمبر کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں شروع ہو رہی ہے

پنجاب میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) سے سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے 15 سے 27 ستمبر تک HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ بات ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر ثمرہ خرم نے گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے لیے منعقدہ بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر لڑکی کو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر جھپیگو کی کنٹری ڈائریکٹر آمنہ خان، انٹرنیشنل پیپیلوما وائرس سوسائٹی کی سفیر ڈاکٹر نورین ظفر، ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر سائرہ افضل، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ انیبہ خالد، اور یونیسیف کے ایمیونائزیشن آفیسر خرم مبین خان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ثمرہ خرم نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ "ایچ پی وی ویکسین کا تعارف بیماریوں کی روک تھام کے لیے حکومت کا ایک اہم اور یادگار قدم ہے۔ یہ مہم ہماری آئندہ نسلوں کی صحت کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتی ہے اور پاکستان کے صحت عامہ کے اہداف کو عالمی معیار کے مطابق لانے کی کوشش ہے۔"
ملک گیر HPV ویکسینیشن مہم، جس کا ہدف 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیاں ہیں، 15 ستمبر کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں شروع ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر ثمرہ خرم نے صحافیوں کو سروائیکل کینسر، HPV وائرس، اور ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا، "سروائیکل کینسر ایک قابل تدارک بیماری ہے جو ہر سال پاکستان میں ہزاروں خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ ہمارا مقصد 9 سے 14 سال کی عمر کے تقریباً 80 لاکھ لڑکیوں کو یہ جان بچانے والی ویکسین فراہم کرنا ہے۔"
بریفنگ کے دوران HPV ویکسین کے بارے میں ایک تعارفی ویڈیو بھی دکھائی گئی اور سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں ماہرین نے تمام خدشات دور کیے اور کمیونٹی میں آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

جھپیگو کی ڈاکٹر آمنہ خان نے شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، "جھپیگو پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اس تاریخی اقدام میں شامل ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ہمارا تعاون اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح عوامی اور نجی شعبے کی شراکت داری عوامی صحت میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ ہم ویکسین کی منصفانہ اور موثر فراہمی کے لیے اپنی فنی مہارت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago





