ٹرمپ نے سابق صدر بولسونارو کی سزا کومایوس کن قراردے دیا ،میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے


برازیلیا:برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا بھی سنادی ہے۔
؎غیر ملکی میڈیا کےمطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 4 ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ سنادیا جبکہ ایک جج نے انہیں تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، جبکہ ان کے وکیل نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماعت کے لیے 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سابق برازیلین صدر بولسوناروکےحق میں متعدد شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
خیال رہےکہ بولسونارو پر 2022 کے الیکشن کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی سزا کو مایوس کن قرار دے دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

