ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گی


ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔
پاکستانیوں کی فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث سے امیدیں وابستہ ہیں، جبکہ شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ بھارت کے مہلک ہتھیار ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔
گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم بڑے مقابلے کیلئے پرجوش ہے، پاک بھارت میچ لوگوں کیلئے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہر میچ کی تیاری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی پرفارمنس اچھی نہ ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے، چاہتے ہیں ہر کوئی ایک ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے، وکٹ خشک ہے، پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل




