Advertisement
علاقائی

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری

گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 6 لاکھ 35ہزار کیوسک ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 15th 2025, 9:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 6 لاکھ 35ہزار کیوسک ہو گیا ۔

سکھربیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 6ہزار کیوسک ہو گئی۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 2 لاکھ 78 ہزار کیو سک ریکارڈ کیاگیا۔ دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ، چاچڑاں شریف پر پانی کی سطح 11.7 فٹ پر آ گئی ۔

لاڑکانہ سیہون حفاظتی بند کے عاقل آگانی لوپ بند کے مقام پر بڑا ریلا گزررہاہے، 20 سے زائد دیہات ڈوبنے کے باوجود کچے کے رہائشی منتقل ہونے پر تیار نہیں، بند کو مضبوط کرنے کےلیے پتھر منگوا لیے گئے۔

ادھر دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر  بہاؤ  میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 33 ہزا ر کیوسک ریکارڈ کیا گیا مگر اب بھی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور   ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں، ہیڈ سلیمانکی پر  بھی نچلے درجے کا سیلاب ہےجبکہ دریائے راوی میں صورتحال معمول پر آ گئی۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
Advertisement