کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اور اس وقت 12 سے زائد اسنارکلز اور ریسکیو گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں،ریسکیو حکام


کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث عمارت منہدم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں جمعرات کے روز لگنے والی آگ خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے۔
آگ کی شدت کے باعث عمارت کے مختلف حصوں گرنے لگے ہیں، جس کی زد میں آکر 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اور اس وقت 12 سے زائد اسنارکلز اور ریسکیو گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں،فائر بریگیڈ کے عملے نے اگ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تاحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے تاکہ آگ بجھانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل






