بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے، نوید اکرم چیمہ


بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا احتجاج، میچ ریفری کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔
منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی۔
ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، نہ صرف ٹاس کے موقع پر بلکہ بھارت نے فتح کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور پوری ٹیم ڈریسنگ روم لوٹ گئی اور پلیئرز ڈریسنگ روم میں بیٹھ گئے۔
اس موقع پر بھی پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور بھارتی کیمپ تک پہنچے مگر کوئی بھارتی کھلاڑی باہر نہ آیا۔
اس بارے میں تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ رواں برس پاک آرمی کے ہاتھوں بھارتی فوج کی غیرمعمولی شکست اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد بھارت کی کرکٹ ٹیم بھی اسی قومی دباؤ کی زد میں نظر آئی۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان نے ہاتھ نہ ملانے پر کہا کہ کچھ چیزیں اسپورٹس مین شپ سے بھی بالاتر ہوتی ہیں۔
دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ قومی ٹیم کے پیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل




