پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،ترجمان


اسلام آباد: قطرکےدارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ہوگا جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی وزیراعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے، اس سلسلے میں وزرائے خارجہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں پاکستان نے اسلامی ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی۔
اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے، جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس کی تیاری کے لیے عرب اسلامی ممالک کے وزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago


