سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
خط میں یہ ہدایت بھی شامل تھی کہ انتقال کر جانے والے ججز کی بیواؤں کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی دی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے


اسلام آباد :سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ 2018 کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت صرف ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی کا حق حاصل ہے، تاہم یہ سہولت ان کی بیواؤں پر لاگو نہیں ہوتی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی بنیاد پر ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو دی جانے والی سکیورٹی کا حکم واپس لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارتِ داخلہ کو ایک خط ارسال کیا تھا۔
اس خط میں کہا گیا تھا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔
خط میں یہ ہدایت بھی شامل تھی کہ انتقال کر جانے والے ججز کی بیواؤں کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی دی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل





