سینیٹر علی ظفر کے مطابق اب تک 17 ارکان کے استعفے ان کے پاس پہنچ چکے ہیں، جبکہ کچھ استعفے بعد میں جمع کرائے جائیں گے


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اپنی جماعت کے سینیٹرز کے استعفے پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرا دیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نےکہاکہ استعفوں کے بعد ہم کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
سینیٹر علی ظفر کے مطابق اب تک 17 ارکان کے استعفے ان کے پاس پہنچ چکے ہیں، جبکہ کچھ استعفے بعد میں جمع کرائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی، مرزا آفریدی، ڈاکٹر زرقا سہروردی، عون عباس بپی، محسن عزیز، فیصل جاوید، مشعال یوسفزئی اور فلک ناز چترالی کے استعفے موصول ہوچکے ہیں۔
اسی طرح فوزیہ ارشد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، نور الحق قادری، ذیشان خانزادہ، علامہ ناصر عباس، دوست محمد خان، روبینہ ناز اور سیف اللہ نیازی نے بھی استعفے جمع کرادیے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق یہ استعفے احتجاج کے طور پر دیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بغیر بھی کمیٹیاں چل سکتی ہیں اور کورم پورا ہوسکتا ہے لیکن ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ان کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم نے فائدہ نقصان نہیں دیکھا، بس پارٹی فیصلے پر عمل کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- ایک گھنٹہ قبل