بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر پی سی ہوٹل میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں،سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک: فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈگل رحمان عرف استاد مریدافغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو مارا گیا۔
مرنے والا دہشتگرد گل رحمان فتنۃ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر پی سی ہوٹل میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔
فتنۃ الہندوستان نے خضدار اسکول بس دھماکا، کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹوٹ خود کش دھماکا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔
دوسری جانب امریکا فتنۃ الہندوستان کے مجید برگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 42 منٹ قبل

فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا،پروڈیوسر کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال سے پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپور ٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے
- 4 گھنٹے قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 6 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل