ڈی جی آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ ، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا، جہاں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ کالج کے طلباء اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خصوصی نشست میں شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر ایک ہیں ان کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔
شرکاء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کاموقع ملا، کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- 4 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 15 hours ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 15 hours ago

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ حملوں میں تیزی ، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید
- 4 hours ago

امریکا کا فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے انکار، یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
- an hour ago

یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر
- 2 hours ago

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 15 hours ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 13 hours ago

دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
- 3 hours ago

کابل نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی دھکمی
- 4 hours ago

وزیراعظم کا 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات
- 6 minutes ago

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 hours ago