دوسری جانب ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ، انہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا


کیپ ٹاؤن:دورہ پاکستان کےلیے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلے گی۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لہٰذا اب ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں کیونکہ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے اور ون ڈے میں میتھیو بریٹز کو عبوری کپتان کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے بیٹر کونئٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ، انہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 2023 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے تھے ، اسٹار بیٹر کی 2024 کے بعد جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی 20 اسکواڈ
ٹی 20 ٹیم میں ڈیوڈ ملر (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندری برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ڈونووَن فریرا، ریضا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مپھاکا، لُنگی نگیڈی، نقابہ پیٹر، لہوان-دری پریٹوریئس، اینڈائل سمیلانے، لیزاد ولیمز شامل ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ
ٹیسٹ ٹیم میں ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈے زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشَو مہاراج*، ویان مُلڈر، سنورَن متھوسامی، کاگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرینیلن سبریئن، کائل ویریاین شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ
ون ڈے ٹیم میں میتھیو بریٹزکے (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندری برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈے زورزی، ڈونووَن فریرا، بیورن فورٹین، جارج لنڈے، کوینا مپھاکا، لُنگی نگیڈی، نقابہ پیٹر، لہوان-دری پریٹوریئس، سنیتمبا قیشیلے شامل ہیں۔

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- a day ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 5 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 hours ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 11 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 11 hours ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 5 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago





