Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہےجبکہ جنوری میں بریت کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر ہوئی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 25th 2025, 10:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقررہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیں،جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہےجبکہ اس سے قبل جنوری میں بریت کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے قیمتی تحائف کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب درخواست گزاروں کے وکلاء کا موقف ہے کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، اس کی سماعت جاری رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کو فریقین کے وکلاء کو اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اگر عدالت نے درخواست منظور کر لی تو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کو اس کیس سے بڑا قانونی ریلیف مل سکتا ہے، بصورت دیگر ٹرائل کا عمل دوبارہ تیز ہو جائے گا۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement