ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور ، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا


واشنگٹن ڈی سی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہونگے۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور ، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسی روز واپس نیویارک آ جائیں گے۔ وزیراعظم جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔
اس سے قبل نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔
اس موقع پر امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا اور وزیرِاعظم سے گفتگو کے اختتام پر ‘تھمبز اپ’ کا اشارہ کیا۔
گزشتہ روز اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر، اردن کے بادشاہ، اور انڈونیشیا اور سری لنکا کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ میں جنگ بندی سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

