جی این این سوشل

تفریح

عید الاضحیٰ کےدوسرے روز بھی ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا رش

مری : عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی ٹی او مری کا کہناہے کہ مری میں 3200 گاڑیوں کی گنجائش ہے
سی ٹی او مری کا کہناہے کہ مری میں 3200 گاڑیوں کی گنجائش ہے

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او مری کا کہناہے کہ مری میں 3200 گاڑیوں کی گنجائش ہے اور مری کے مختلف راستوں سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ۔ جس کے باعث سیاحوں کو رش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ٹریفک پولیس کے 340 اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لیے محنت کررہے ہیں ۔ سی ٹی او کا کہناہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ لائن اور لین کی پابندی کریں ۔ سیاحوں سے التماس ہے کہ پولیس سے تعاون کریں اور مری کا رخ کرتے ہوئے رش کا مدنظر رکھیں ۔

ٹیکنالوجی

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود

اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ  خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور  ٹرمپ بھی موجود

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف

اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف

 

اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 2 ماہ کے اندر 200 سے زائد بچے شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023ء کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک  کم از کم 43 ہزار 922 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران    کو عہدوں سے برطرف کرنے کے لیے دائر درخواست  خارج  

کیا صدر، وزیراعظم سمیت سب کو نکال دیں؟ جسٹس جمال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران    کو عہدوں سے برطرف کرنے کے لیے دائر درخواست  خارج  

 اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے  برطرف کرنے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فارغ رہنے اور کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہے تمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے فارغ کیا جائے، آپ ان سرکاری افسران کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری افسر کا ذکر نہیں کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کون سا کام نہیں ہوا؟ عدالت کو آگاہ تو کریں، کیا مطلب ہے ہم صدر، وزیراعظم، سپیکر اور اسمبلی ممبران سب کو نکال دیں؟

بعد ازاں آئینی بینچ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll