پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
بھارت ان ممالک کی صف میں شامل ہے جو غیرقانونی طور پر علاقوں پر قابض ہیں ،عوام کو ظلم و جبر کا نشانہ بناتے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہیں، راشد خان


نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میںپاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا جب کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلا گیا۔
اپنے خطاب میں سیکنڈ سیکریٹری نے بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ محترمہ صدر آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی، مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے۔ اور یہ قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دنیا بھر کی کوششوں میں ایک مضبوط ستون ہے۔
راشد خان نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کی جانب سے دہشت گردی کے بارے میں جھوٹے الزامات، دراصل بار بار جھوٹ دہرا کر اسے سچ بنانے کی کوشش ہے۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک خود دہشت گردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے۔ جبکہ یہ خطے کا غاصب اور غنڈہ ہے پورے خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ جو بدقسمتی سے نفرت، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔
اپنے خطاب میں سیکنڈ سیکرٹری نے کہا کہ یہ ملک ان ممالک کی صف میں شامل ہے۔ جو غیرقانونی طور پر علاقوں پر قابض ہیں۔ عوام کو ظلم و جبر کا نشانہ بناتے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہیں، یہ ملک ایک خفیہ اور سرحد پار دہشت گردانہ نیٹ ورک چلاتا ہے۔ اور اپنے پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر کارروائیاں کرتا ہے۔ اس کا ایک زندہ ثبوت اس کے حاضر سروس بحریہ کے افسر اور خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادو کی گرفتاری ہے۔
راشد خان نےمزید کہا کہ ہم نے پہلگام واقعے کے حوالے سے بے سروپا اور ناقابلِ فہم دعوے بھی سنے۔ یہ ایک طے شدہ اسکرپٹ بن چکا ہے کہ کسی بھی واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت، منطق یا تحقیقات کے فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سلامتی کونسل کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی۔ اور مزید یہ کہ پاکستان نے ایک آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ بھارت آج تک اس واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکنڈ سیکرٹری راشد خان نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے، 7 تا 10 مئی کے دوران پاکستان پر کھلی جارحیت کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 54 معصوم شہری شہید ہوئے۔ جن میں 15 بچے اور 13 خواتین شامل تھیں۔
سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے مزید کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے خلوص۔ باہمی احترام، مکالمہ اور سفارت کاری ضروری ہیں۔ وہ اصول جنہیں پاکستان ہمیشہ مقدم رکھتا آیا ہے۔ بھارت کو بھی بالآخر یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اگر وہ واقعی امن کا خواہاں ہے۔
پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ جبکہ بھارتی مندوب کو شدید پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا۔ اور بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑ گیا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago


