معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم کا پیغام
آج کی باہم جڑی دنیا میں معلومات کا آزادانہ بہاؤ نہ صرف اچھی حکمرانی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرتا ہے،شہبازشریف


اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، جو قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔
بیان میں صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور کہا کہ بروقت اور درست معلومات تک رسائی شہریوں کو بااختیار بناتی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے، انہوں باہمی شفافیت، ترقی اور انصاف کی بنیاد باخبر معاشرہ ہے، اور تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ معلومات تک رسائی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا جمہوری حق ہے، جو شفاف طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی جوابدہی اور عوامی خودمختاری کا ضامن ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ آج کی باہم جڑی دنیا میں معلومات کا آزادانہ بہاؤ نہ صرف اچھی حکمرانی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرتا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں،انہوں نےمزید بتایا کہ پاکستان نے شہریوں کے اس حق کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص خواتین، نوجوان اور پسماندہ افراد، ڈیجیٹل دور میں معلومات تک مساوی رسائی سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن، حق تک رسائی قانون 2017 کے تحت ایک جزوی عدالتی فورم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جو معلومات تک رسائی فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیرِاعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عوامی ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور اس کی آسان رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام حکومتی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک زیادہ کھلے، شفاف، اور علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایسا معاشرہ ہی عوام کو بااختیار بنا سکتا ہے، جمہوریت کو مضبوط کر سکتا ہے اور پاکستان کے ترقی کی جانب سفر کو تیز کر سکتا ہے۔

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت کی بہتری میں اوورسیزپاکستانیوں کا اہم کردارہے،شہباز شریف
- 38 منٹ قبل

کراچی:خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے
- 4 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی
- 5 گھنٹے قبل

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے زیر اہتمام مینگروو شجرکاری مہم2025 کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ فائنل :پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری، ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ٹرمپ
- 32 منٹ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت نےقومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر اور سینیٹ اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
- 5 گھنٹے قبل