کراچی :قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سینئر صحافی امتیاز میر ہسپتال میں دم توڑ گئے
امیاز میر ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد اتوار کی رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے


کراچی کے علاقے ملیر میں ایک ہفتہ قبل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی کے اینکر پرسن امتیاز میر اسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کی رات ملیر کالا بورڈ کے قریب قومی شاہراہ پر امتیاز میر کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس وقت وہ دفتر سے گھر جا رہے تھے اور گاڑی ان کے بڑے بھائی محمد صالح چلا رہے تھے۔
اچانک دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ حملہ آور نمودار ہوئے اور گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امتیاز میر کے منہ اور سینے پر کئی گولیاں لگیں۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ اتوار کی رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حملے میں ان کے بھائی محمد صالح بھی معمولی زخمی ہوئے تھے۔
ان کے دوسرے بھائی ریاض علی، جو اس کیس کے مدعی بھی ہیں، انہوں نے تصدیق کی کہ امتیاز میر علاج کے دوران جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تھانہ سعود آباد کے ایس ایچ او عتیق الرحمٰن نے بھی صحافی کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق اس حملے کا مقدمہ ایک شخص اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، اور ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں زمین کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک کم معروف عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی مگر اس دعوے کو ناقابل اعتبار قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امتیاز میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم صحافی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 10 hours ago

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 10 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 10 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 7 hours ago

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 7 hours ago

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 6 hours ago

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 10 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 10 hours ago

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 10 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 7 hours ago

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 9 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 11 hours ago