حماس فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے غیر مسلح ہو جائے ،یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں، حماس رہنما محمد نزال


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔
حماس کے سینئر رہنما محمد نزال نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسرائیلی مطالبہ ہے کہ حماس فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے غیر مسلح ہو جائے لیکن یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی مزاحمتی تحریک نے آزادی سے قبل اپنے ہتھیار نہیں ڈالے۔ جنوبی افریقہ، افغانستان، ویتنام، الجزائر اور آئرلینڈ میں کبھی بھی مزاحمتی تحریکوں سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ آزادی سے پہلے نہیں کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اپنے ہتھیار صرف اسی صورت میں چھوڑے گی جب ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نےکہا کہ تنظیم امریکی صدر کے منصوبے پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے مؤقف کا باضابطہ اعلان کرے گی تاکہ جلد اس جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔ حماس بطور فلسطینی مزاحمتی قوت فلسطینی عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا جس میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ، اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلا، حماس کا غیر مسلح ہونا اور ایک عبوری حکومت کا قیام شامل ہے۔
ٹرمپ نے منگل کو حماس کو 3 سے 4 دن کا الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ اس منصوبے پر آمادگی ظاہر کرے۔
رپورٹس کے مطابق حماس نے ماضی میں مذاکرات کے دوران مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ صرف اس صورت میں منصوبے کو قبول کرے گی جب اسرائیلی فوج غزہ سے مکمل انخلا کرے، مستقل جنگ بندی پر اتفاق ہو اور بے گھر فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں میں واپسی کی ضمانت دی جائے۔

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 14 گھنٹے قبل

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان سے انخلا، اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹنگ پر غور
- 14 گھنٹے قبل

صیہونی فورسز کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا ضلع شیرانی میں آپریشن ،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 14 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش اور ژالہ باری سے موسم میں خنکی کا احساس
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا
- ایک گھنٹہ قبل