صیہونی فورسز کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار
صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں


اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا بول کر کشتیوں میں سوار 450 سے زیادہ افراد گرفتار کرلیے۔
فلوٹیلا کے قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی سمیت 500 کے قریب افراد سوار تھے۔
فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں۔
منتظمین نے بتایا کہ اسرائیلی بحری افواج نے تازہ کارروائی میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی ' آلکاتالا ' کو بھی تحویل میں لے لیا اور اس کشتی میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قبضے میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ پہنچ گئیں جہاں سے کشتیوں پر سوار سماجی کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے مطابق ان کے قافلے میں شامل ایک کشتی 'میرینیٹ' اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل عرب صحافی حسن مسعود نے بھی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایک کشتی 'میکینو' غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی۔
عالمی فلوٹیلا پر فوجی دھاوے پر اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ نیتن یاہو نے امدادی کشتیوں کے خلاف کارروائی پر اسرائیلی فوج کو شاباش دی ہے۔
دوسری جانب صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے آج بھی جاری ہیں۔ برطانیہ، اٹلی ، فرانس، اسپین، یونان، ارجنٹینا، کولمبیا اور یمن سمیت دیگر ممالک میں فلسطین کے حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں ٹریفک بند کر دی گئی جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین نے دکانوں اور ریستورانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
یاد رہے کہ یہ فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا تاہم راستے میں مزید ملکوں سے قافلے شامل ہوتے گئے۔
اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کی دوری پر جہازوں کو تحویل میں لینا شروع کیا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 hours ago





