ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
نوٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ"صدر مملکت کا فیصلہ شفاف اور معیاری مشاورت کے بغیر کیا گیا، جو آئین میں ججز تقرری و تبادلے سے متعلق دی گئی رہنمائی کی خلاف ورزی ہے


سپریم کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ججز کی منتقلی کے نوٹیفکیشن کو قانونی حیثیت سے عاری قرار دے دیا ہے۔
اختلافی نوٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا جو 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کی منتقلی صرف عارضی بنیادوں پر ہو سکتی ہے، مستقل تبادلے کا کوئی تصور آئینی طور پر موجود نہیں۔
نوٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ"صدر مملکت کا فیصلہ شفاف اور معیاری مشاورت کے بغیر کیا گیا، جو آئین میں ججز تقرری و تبادلے سے متعلق دی گئی رہنمائی کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرتا ہے۔"
ججز کے خط کا حوالہ
اختلافی نوٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے اس خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے عدالتی آزادی پر دباؤ، بلیک میلنگ، اور غیر قانونی نگرانی جیسے الزامات عائد کیے تھے۔
خط میں کہا گیا تھا کہ "بعض سیاسی مقدمات میں مخصوص نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، اور ججز پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ ججز کی حالیہ منتقلی کا مقصد اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی پر حملہ ہے۔"
اختلافی نوٹ کے مطابق، اس تمام صورت حال میں ججز کی رائے اور مشاورت کو نظر انداز کرنا عدالتی خودمختاری کے خلاف ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 3 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
