عمران خان کا آزاد کشمیر جانا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے : بلاول بھٹو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہنا ہے کہ عمران خان کا آزاد کشمیر جانا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ میں کشمیر کے معاملے کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا گیا جتنا عمران خان نے اپنے کردار، باتوں اور کوئی کام نہ کرکے پہنچایا ہے، کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کےعوام کولاوارث چھوڑدیا، پچھلے 3 سال میں عمران خان نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، عمران خان کی منافقت، جھوٹ اور یوٹرن سے سب واقف ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا لیکن وہ کلبھوشن کا وکیل بن گئے، کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیراعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا میں کیا کروں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت نہیں، صرف پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں کام کیا،(ن) لیگ کی حکومت نے بھی پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا، دھاندلی نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی منتخب ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف نہیں کہہ سکتے، وفاقی حکومت نے کشمیر میں ہراختیار استعمال کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم پاکستان اور وزرا بھی سرکاری وسائل استعمال کررہےہیں، جس وفاقی وزیر کو آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اُس وزیر کا استقبال کیا، پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پیسہ تقسیم کرکے خلاف وزری کی، الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کو نااہل نہیں کیا تو الیکشن متنازع ہوں گے، عمران خان کا آخری دنوں میں کشمیر جانا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، تمام جماعتوں کو چاہیے کہ کشمیر الیکشن پر اسمبلی میں قانون سازی کریں۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 19 minutes ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago



