انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئی تھیںجس پر انہیں فوراً موہالی کے فورٹس اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،رپورٹس


موہالی : ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا 35 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ویر جاونڈا 27 ستمبر کو ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے علاقے بیڈی میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق، وہ شملہ کی طرف جا رہے تھے جب ان کی بائیک بےقابو ہو کر گر گئی۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئی تھیںجس پر انہیں فوراً موہالی کے فورٹس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ راجویر نہ صرف مقبول گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی پہچان بنالی تھی، علاوہ ازاں وہ 2018 کی فلم ’ صوبیدار جوگندر سنگھ،جند جان اور مندو تحصیلدارنی جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی پنجاب کے ایجوکیشن منسٹر ہرجوت سنگھ بینس نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راج ویر ایک باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پنجابی موسیقی کو نئی پہچان دی۔
ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات لکھ رہے ہیں۔ ان کے گانوں کے نیچے ہزاروں کمنٹس میں مداحوں نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
راج ویر جاونڈا کی موت نہ صرف پنجابی میوزک انڈسٹری کے لیے بلکہ پورے شمالی بھارت کے موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی آواز، ان کا انداز اور ان کا فن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 15 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago





