سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق ،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی ہونگے
بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفا دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےرہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا ہے،ان کا کہناتھا کہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیاہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین کو عہدے سےہٹائے جانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے جس کا پس منظر بھی بیان کیا گیا ہےاور یہ بانی پی ٹی آئی کا سوچا سمجھا فیصلہ ہےاور بانی پی ٹی آئی کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔
میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی ابتر صورتحال ہے ،دہشتگردی کے مسلے کو بڑے تناظر میں دیکھنا ہو گا،ان کا کہنا تھا قبائل ،افغان حکومت اور عوام کو شامل کیے بنا دہشتگردی کا مسلہ حل نہیں ہو سکتا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جس طرح افغان شہریوں کو بے دخل کیا گیا اس کی ضرورت نہیں تھی، بلاول بھٹو سوا سال وزیرخارجہ رہے ایک بار بھی افغانستان نہیں گئے، خیبرپختونخوا حکومت خود کو وفاق کی غلط پالیسی سے دور نہ کرسکی۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ لغو الزام ہے کہ عمران خان طالبان نواز ہیں، تاثر پیدا ہوگیا تھا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی مدد گار ہے، سہیل آفریدی واشگاف کہیں گے کہ ہم وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتے، بانی نے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفا دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، ہم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرنا ہے اور نئی شروعات کرنی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی دشواری نہیں ہوگی، علی امین استعفا دیں گے اور اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت خود کو ایجنسیوں کی پالیسیوں سے دور نہ کرسکی، کے پی میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی بنایا جائے گا، عمران خان کا حکم ہے کہ سہیل آفریدی وفاقی حکومت کو سمجھائیں، سہیل آفریدی وفاقی حکومت کو عمران خان کے وژن پر عمل کرنے کا کہیں گے۔
نامزدوزیر اعلی سہیل آفریدی کون ہیں؟
پی ٹی آئی کی جانب سے نئے نامزدسہیل آفریدی ولد عبد الستار آفریدی کا تعلق باڑہ کی تحصیل ضلع خیبر سے ہے، وہ 2024 کے عام انتخابات میں جمعرود کے صوبائی حلقہ پی کے 70 سے کامیاب ہوئے تھے۔
سہیل آفریدی پی کے 70 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار تھے، وہ آئی ایس ایف کے صوبائی صدر بھی رہے ہیں، سہیل آفریدی کا کسی سیاسی خاندان سے تعلق نہیں۔
سہیل آفریدی بطور معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو رہے، حال ہی میں انہیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago



