بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفا دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، سلمان اکرم راجہ


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفیٰ ہونےکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی،ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔
اس سے قبل علی امین گنڈا پور نے استعفی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت اعلی کی کرسی عمران خان اور پارٹی کی امانت ہے وہ جب کہیں گے میں واپس کر دوں گا، اور نئے منتخب ہونے والے وزیر اعلی کی بھر پور حمایت کروں گا۔
خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا فیصلہ ہے جس کا پس منظر بھی بیان کیا گیا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورت حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئےان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفا دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، ہم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرنا ہے اور نئی شروعات کرنی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی دشواری نہیں ہوگی، علی امین استعفا دیں گے اور اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گی۔

امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر کا ٹویٹ
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا، کور کمانڈر کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل

شعبہ کیمسٹری کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 3 سائنس دانوں کے نام
- 3 گھنٹے قبل

سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق ،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی ہونگے
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کاعلی امین کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سوشل میٖڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں د و روز کی توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

جب تک آئین میں کوئی نئی ترمیم نہیں ہوتی، اسی آئین پر عمل کرنا ہوگا ، سپریم کورٹ آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا:نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 6 گھنٹے قبل

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارتی پنجابی گلوکار انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل