اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،ترجمان


راولپنڈی:محکمہ اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف ) نے ملک گیر انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ان تمام کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں،جن میں فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج کے قریب سے 810 گرام آئس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح دیگر کارروائیوں میں کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 4 کلوگرام ہیروئن، ویلج پاڈے لاہور کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 3.318 کلوگرام ہیروئن اور حاجی شاہ بس ٹرمینل اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
جبکہ علی شہید چیک پوسٹ لاہور کے قریب بھی ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 565 گرام ہیروئن، ایک ڈرون، چار بیٹریاں اور ڈراپ کٹ برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق سب سے بڑی کارروائی کراچی کے بدرالدین یارڈ میں عمل میں لائی گئی، جہاں افغانستان سے جاپان جانے والی شپمنٹ سے باریک پاؤڈر میں چھپائی گئی 625 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اے این ایف ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 21 گھنٹے قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- ایک دن قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- ایک دن قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 21 گھنٹے قبل
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر
- 10 منٹ قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- ایک دن قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- ایک دن قبل
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے
- 25 منٹ قبل
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے
- 26 منٹ قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- ایک دن قبل

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- ایک دن قبل









.jpg&w=3840&q=75)



