کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری طور پر مذاکرات کریں، تاکہ سرحدی تناؤ کو کم کیا جا سکے اور خطے میں امن بحال ہو،ایرانی وزارت خارجہ


تہران :برادر اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی میڈیا رپوٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پرتشویش ہے ،ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری طور پر مذاکرات کریں، تاکہ سرحدی تناؤ کو کم کیا جا سکے اور خطے میں امن بحال ہو،ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایران سے قبل سعودی عرب اور قطر کی جانب سے بھی پاک افغان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل اور بات چیت سے مسئلہ کرنے کے کی کوشش کرنے کا کہا گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ رات پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے جارحیت کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں ، پاک فوج نے کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل




