آزاد کشمیر انتخابات :باغ میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ، 10 زخمی
باغ :آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ہاڑی گہل پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10کارکنا ن زخمی ہوگئے ۔

جی این این کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی کئی پولنگ اسٹییشنز پر فائرنگ اور تصادم کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ ضلع باغ میں بھی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ڈنڈوں، لاتوں، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے ۔ ہوائی فائرنگ، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، ڈی سی باغ اور دیگر انتطامیہ حکام دو گھنٹے تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچے۔
ڈی سی باغ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے غصے میں آ گئے اور صحافیوں کو دھکے اور مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ ایس پی باغ مرزا زاہد فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور صحافیوں سے معاملات کو رفع دفع کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈی سی باغ کے رویے کو نظر انداز کریں۔ ایس پی مرزا زاہد کی صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
اس سے قبل حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم سےدوافراد جاں بحق ہوئے ۔
واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بارہ سو انتیس پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے24 سے 26 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 4 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 4 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 5 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 4 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- a day ago





