پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال
پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،عظمی بخاری


لاہور: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے ہوئے مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی معترف ہے لیکن یہاں ایک جماعت نے غزہ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب غزہ امن معاہدہ ہو چکا تھا، احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا، سڑکیں بند کی گئیں، عوام کو یرغمال بنایا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے گئے، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا، ریاست نے فیصلہ کیا پاکستان ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صرف گزشتہ پرتشدد احتجاج میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ایک پولیس انسپکٹر کو 26 گولیاں مار کر شہید کیا گیا،ان کے بقول، یہ سوچنا کہ کسی شخص پر جھوٹا الزام لگا کر اسے قتل کر دینا درست ہے، ایک انتہائی خطرناک رجحان ہے جس کا سدباب ضروری ہو چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نےمزید کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست اور تشدد اب ناقابلِ قبول ہے، ’یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی مذہب کے نام پر کروڑوں کی جائیدادیں بنائے، قیمتی گھڑیاں گھروں سے برآمد ہوں، اور ریاست خاموش تماشائی بنی رہے، ان کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور نفرت انگیز تقاریر پر بھی قانون حرکت میں آئے گا، اور جھوٹی خبریں یا افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مراسلہ کے مطابق تنظیم مسلسل ریاستی رٹ کو چیلنج کرتی رہی، ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے پہلی شیڈول میں شامل کیا جائے، پابندی کی سفارش انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 11B کے تحت کی گئی۔
چارج شیٹ کے مطابق آئی جی پنجاب کی رپورٹ 15 اکتوبر 2025 کو بھجوائی گئی، سی ٹی ڈی کی رپورٹ 14 اکتوبر 2025 کو تیار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر منظوری دیدی، اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی ہے، اب پنجاب میں کوئی اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوگا، پنجاب میں سیاسی یا غیر سیاسی بندے کی سفارش پر اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے ان سے درخواست ہے وہ ایک ماہ کے اندر اندر اس کو جمع کرا دیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں نے اپنا اسلحہ جمع نہ کرایا تو ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے مقدمات ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب حکومت مذہبی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش وفاق سے کرے گی اور مذہبی جماعت کے تمام اثاثے تحویل میں لیے جائیں گے۔

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 11 hours ago

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 12 hours ago

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 10 hours ago

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 7 hours ago

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 5 hours ago

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 11 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 11 hours ago

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 7 hours ago

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 12 hours ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 4 hours ago

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 11 hours ago






