اگلے دو ہفتوں میں ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر غور کیاجائے گا ،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہے کہ 8جنگیں رکواچکا ہوں ،نویں جنگ رکوانا چاہتاہوں۔امید ہے روس یوکرین جنگ جلد روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پرہونے والی 2گھنٹوں کی طویل گفتگو انتہائی مفید اور نیتجہ خیز رہی۔
میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روسی اور یوکرینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہو سکتی ہیں،جبکہ اگلے دو ہفتوں میں ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میںروسی صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر غور کیاجائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں، روس پر پابندیوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے اور انہیں پیوٹن سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ فون کال اُس وقت سامنے آئی جب صدر ٹرمپ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔
زیلنسکی طویل عرصے سے امریکا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلز فروخت کرے تاکہ یوکرینی افواج روس کے اندر گہرائی تک حملے کر سکے،زیلنسکی کا موقف ہے کہ ایسے حملے پیوٹن کو ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینے پر مجبور کریں گے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں ۔ زیلنسکی امریکی صدر سے ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک گھنٹہ قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

