پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے دو پروازیں ہفتہ وار چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن آج بحال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 5 سال بعد پہلی پرواز آج اسلام آباد سے 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوگی، پہلی پرواز کی روانگی سے قبل ہی برطانیہ کیلئے تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ کرائی جاچکی ہے۔
اس موقع پر دونوں ہوائی اڈوں پر تقریب ہوگی، وزیر ہوا بازی خواجہ آصف یورپی یونین اور برطانیہ کے سفیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے دو پروازیں ہفتہ وار چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
دوسری جانب اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع و ایوی ایشن خواجہ آصف اور برطانوی خاتون سفیر پی آئئ اے کے جہاز کا معائنہ کیا اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔
وزیر دافاع نے مسافروں سے درخواست کی وہ پی آئی اے کے اس خوبصورت جہاز کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خواجہ آصف اور برطانوی خاتون سفیر پی آئئ اے کے جہاز کا معائنہ کر رہے جو براہ راست مانچسٹر کی فلائٹ پر جائے گا ویسے جہاز تو اچھا اور نیا لگ رہا ہے باقی ذمہ داری مسافروں کی بھی ہوتی کہ اسے صاف رکھیں ویسے مانچسٹر والی سواریاں تو الگ ہی جائیں تو بہتر رہتا ہے ? pic.twitter.com/gZmEvNHWut
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) October 25, 2025
واضح رہے کہ 24جون 2020 کو غلام سرور خان نے پائلٹ کی ڈگریوں سے متعلق قومی اسمبلی کے فورم پر بیان دیا تھا، جس پر یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 5 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 3 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 5 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 4 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 2 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 3 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 2 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 3 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 4 دن قبل



