Advertisement

بھارتی فضائیہ میں اڑتے تابوت سر درد بن گئے،ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹ جاں بحق

حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے،بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں،میڈیا رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 6th 2026, 2:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی فضائیہ میں اڑتے تابوت سر درد بن گئے،ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹ جاں بحق

جورہاٹ: بھارتی فضائیہ میں اڑتے تابوت مودی سرکار کیلئے سر درد بن گئے، ایک اور لڑاکا طیارہ سخوئی 30 دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ساختہ سخوئی 30لڑاکا طیارہ آسام کے شہر جورہاٹ کے ایئر بیس سے تربیتی پرواز کے لیے اڑا تھا،پرواز کے کچھ دیر بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ جورہاٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ضلع کاربی آنگ لونگ کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے بعد سرچ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فضائیہ کے سکھوئی طیارہ حادثہ میں دونوں پائلٹ ہلاک
رپورٹس کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے،بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ یہ روسی طیارے سن 2000 میں بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے گئے تھے اور یہ طیارے بھارتی فضائیہ میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 17 hours ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 17 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 17 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
Advertisement