محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون و دیگرامور پرتبادلہ خیال
کہ محسن نقوی نے برطانیہ کی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریئٹ کا پانچ سال کے وقفے کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی پر شکریہ ادا کیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے ملاقات اتوار کو ہونے والی ان ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے برطانیہ اور امریکا دونوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔
بیان کے مطابق برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو 5 سال کے وقفے کے بعد فضائی آپریشنز کی بحالی اور اسلام آباد میں نئے سینٹر آف ایکسی لینس کے افتتاح جیسے اقدامات کے ذریعے ازسرِنو فعال کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی/ بڑی ملاقاتیں
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) October 26, 2025
وفاقی وزیرداخلہ
محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی الگ الگ ملاقاتیں
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات۔خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/05lyoMXotI
دوسری جانب، امریکا کے ساتھ روابط سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق، بات چیت کے دوران دونوں جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ایکس پر جاری بیان میںمزید کہا گیا کہ محسن نقوی نے برطانیہ کی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریئٹ کا پانچ سال کے وقفے کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوگئی۔
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 20 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 17 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- ایک دن قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- ایک دن قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 21 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل







