بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
موسمیاتی ماہرین کی پیشگوئی ہے کہ نومبر سے وسط دسمبر تک اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے


لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے اوقات کا ر شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ شیڈول کے مطابق پیر سے اسکولوں میں کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گی۔
پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر سردیوں کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاہور گزشتہ تین دنوں سے دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 تک جا پہنچا ہے، جس کے باعث صحت سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں اور صوبے بھر میں آلودگی کے ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسر ی جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے کے مشرقی اضلاع، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور شامل ہیں، کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق موسمیاتی ماہرین کی پیشگوئی ہے کہ نومبر سے وسط دسمبر تک اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 41 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل






