چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے محکمہ دفاع کوفوراً جوہری تجربات شروع کرنے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ امریکا نے آخری بار 1992 میں ایٹمی تجربہ کیا تھا، جبکہ روس کا آخری تجربہ 1990 اور چین کا 1996 میں ہوا تھا


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل ایک ایسا اعلان کردیا جس نے عالمی سطح پر ہلچل مچادی ہے،ٹرمپ نےامریکی محکمہ دفاع (ڈیپارٹمنٹ آف وار) کو فوری طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاکہ امریکا دیگر ایٹمی طاقتوں کے ”برابر“ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا، ”دوسرے ممالک کے ایٹمی تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ(محکمہ دفاع) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کے ٹیسٹ فوراً شروع کریں۔ یہ عمل فوراً شروع ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کے سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، لیکن پانچ سال کے اندر وہ بھی قریب آجائے گا۔
خیال رہے کہ اامریکی صدر کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے “پوسائیڈن“ نامی جوہری توانائی سے چلنے والے سپر ٹارپیڈو کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ سمندری لہروں کے ذریعے ساحلی علاقوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے آخری بار 1992 میں ایٹمی تجربہ کیا تھا، جبکہ روس کا آخری تجربہ 1990 اور چین کا 1996 میں ہوا تھا۔ شمالی کوریا نے 2017 میں دنیا کا آخری ایٹمی تجربہ کیا تھا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 11 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago







