ترمیم منظور ہونے کے بعد صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف کسی بھی مقدمے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکے گی


اسلام آباد: سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری سے استثنیٰ دینے کی شق کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی مختلف شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور اکثریتی ووٹ سے منظور کی گئیں۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑنے آرٹیکل 248 میں وہ ترمیم پیش کی جس کے تحت صدرِ مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا،ترمیم منظور ہونے کے بعد صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف کسی بھی مقدمے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔
البتہ، ترمیم میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ اگر سبکدوش صدر بعد میں کوئی عوامی عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس:27 ویں آئینی ترمیم کی مرحلہ وار منظوری کا عمل مکمل،حکومت کو دوتہائی اکثریت حاصل
- 7 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 4 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 21 منٹ قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 6 گھنٹے قبل







