اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
ویڈیو میں دھماکے سے چند لمحے قبل ایک مشکوک شخص کو پولیس گاڑی کے نزدیک کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، جس کے فوراً بعد زوردار دھماکا ہوتا ہے


اسلام آباد کی کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی وکلا اور عام شہری بھی زد میں آئے۔
ویڈیو میں دھماکے سے چند لمحے قبل ایک مشکوک شخص کو پولیس گاڑی کے نزدیک کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، جس کے فوراً بعد زوردار دھماکا ہوتا ہے،دھماکے کے باعث علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ بھارتی اسپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج” کی کارروائی تھی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کے مطابق خودکش بمبار عدالت کے اندر داخل ہونا چاہتا تھا لیکن ناکامی پر پولیس گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 minutes ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 29 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago


