Advertisement
پاکستان

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری

بار کی جانب سے وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Nov 12th 2025, 10:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد :  ضلع کچہری میں  خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا  عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری

وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کی جا رہی ہے۔
 
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ بار کی جانب سے وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلا کو آج گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
 
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے تناظر میں 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد بار کونسل نے بھی افسوسناک واقعے پر 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
 
دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی اپیل پر آج ضلع کچہری میں ہڑتال جاری ہے، جہاں وکلا نے بطور احتجاج و سوگ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بار کے عہدیداروں نے بتایا کہ وکلا صرف ایمرجنسی کیسز میں پیش ہوں گے، بصورت دیگر مکمل ہڑتال ہے۔ اس صورت حال کے بعد عدالتوں سے بھی بغیر سماعت مقدمات ملتوی  کیے جا رہے ہیں۔
 
اُدھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب بار کونسل نے بطور سوگ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ ہڑتال وکلا برادری کے اتحاد، عدلیہ کے احترام اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار ہے۔
 
علاوہ ازیں پشاور میں بھی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور آج عدالتوں  کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
 
دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ ہائی کورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 3 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 20 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 15 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement