پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان آئی ایس پی آر


راولپنڈی:پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے،ینٹی شپ بیلسٹک میزائل شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔
شعبہ تعلقات کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نےکیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے اس موقع پر سائنٹیفک کمیونٹی، انجینئرز اور تمام متعلقہ یونٹس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی خود انحصاری میں ایک اور اہم قدم ہے۔
دوسری جانب صدرمملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے،جبکہ اس اہم کارنامے پر سروسز چیفس نے بھی شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 19 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل



