ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی،شیڈول


دبئی: عالمی کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اگلے سال سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر ددہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، ایونٹ کیلئے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔
شیڈول کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچز 7 وینیوز چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبو، کینڈی میں ہوں گے۔
اگلے سال ہونے والےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
اسی طرح سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈکپ کے گروپ
گروپ اے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، امریکا ، نیدرلینڈز اور نمیبیاشامل ہیں۔
گروپ بی
گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
گروپ سی
گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال ، اٹلی شامل ہیں۔
گروپ ڈی
گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہے۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی،گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کےخلاف کولمبو میں کھیلیں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کےخلاف کھیلےگی۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 8 مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک ہو گا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی میں ہوگا،تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔
شیڈول کے تحت ورلڈکپ کے فائنل کیلئے احمد آباد کو منتخب کیا گیاہے تاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago









